ئ*جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر پندرھویں روز بھی احتجاجی بھی احتجاج اور دھرنا جاری

منگل 26 مارچ 2024 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاؤس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر احتجاج کے سولہویں اور روزہ مبارک کے پندرھویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نیکی، احتجاجی جلسے سے پروفیسرڈاکٹرکلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فرید خان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، پروفیسر ارسلان شاہ، گل جان کاکڑ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عصمت یاری اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان و ممبران صوبائی اسمبلی پرنس آغاعمر احمدزئی، حاجی علی مدد جتک ، سردار عبیداللہ گورگیج اور میر لیاقت علی لہڑی کا شکریہ کہ انہوں نے جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کا نوٹس لیا اور گذشتہ روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں پچھلے تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز اور بقایاجات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اور مستقل حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک اہم مشترکہ اجلاس بلایا ہے جس میں آنے والے سالانہ بجٹ میں گرانٹس ان ایڈز میں اضافہ، انڈونمنٹ فنڈز کا اجرائ جامعات کی گورننس کی بہتری اور صوبائی ایچ ای سی کے قیام اور مرکزی حکومت و ایچ ای سی اسلام آباد سے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز لانے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مقررین نیکہا کہ جب تک صوبائی حکومت جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو قبول اور اپنائیگی نہیں اس وقت تک جامعات مالی و انتظامی بحران میں مبتلا رھیگی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر عصمت یاری نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ بروز بدھ سولہویں رمضان المبارک کو بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے تنخواہوں اور پنشنز کیلئے کیمپ لگایا جائے گا اورتمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی۔