(جڑانوالہ سے فیصل آباد کے کرایہ میں 30 روپے فی سواری خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔ فی سواری 150 روپے وصول کئے جانے لگے

منگل 26 مارچ 2024 18:40

+جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) جڑانوالہ سے فیصل آباد کے کرایہ میں 30 روپے فی سواری خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔ فی سواری 150 روپے وصول کئے جانے لگے۔حکومتی ادارے خاموش تماشائی بن کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے فیصل آباد کے لئے مرکزی ٹرمینل جی ٹی ایس سے فی سواری کرایہ میں 30 روپے ہلکا ہو شربا اضافہ کردیا گیا۔

کرایہ میں اضافہ خود ساختہ طور پر کیا گیا۔کرایہ 120 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور حضرات کے مطابق اڈا 1050 روپے وصول کیا جارہا ہے پھر تیل اور گاڑی کا خرچہ،ڈرائیور کی مزدوری، چالان وغیرہ گاڑی مالکان کو کچھ نہیں بچتا تھا اس لئے کرایہ بڑھایا گیا۔ اس سے قبل تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کرایہ میں 10روپے کمی بیشی کی جاتی تھی اس بار اچانک 30 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ عوام نے خود ساختہ کرایوں میں میں اضافہ کو ظلم و زیادتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں۔عوام کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ ارباب اختیار نوٹس لیں اور فوری داد رسی کریں۔

متعلقہ عنوان :