م*جعلی بھرتی کیس: پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

منگل 26 مارچ 2024 18:41

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے پہلے ہی دلائل مکمل کر لئے تھے۔