پ*ڈولفن سکواڈ نے پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی میں واردات ناکام بنا دی

منگل 26 مارچ 2024 18:41

nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ڈولفن سکواڈ نے پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی میں واردات ناکام بنا دی ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق تین ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا رکھا تھا،شہری علی شان نے 15 پر کال کی جس پر ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ڈولفن و مقامی پولیس نے گھر کو گھیرا ڈال لیا اور3 ڈاکو ئوگرفتار کر لیا گیا۔ڈاکوئوں کے زیر استعمال گاڑی رائفل پسٹل و دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،گرفتار ہونے والے ڈاکوں کو ستو کتلہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔