ی*تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک

منگل 26 مارچ 2024 18:45

Xاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہی: ترجمان واپڈاکے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 400 اوراخراج 35 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد12 ہزار500کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 200 کیوسک ہے،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 38ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 38 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 4 لاکھ 51 ہزار ایکڑ فٹ ہے،نوشہرہ پر دریائے کابل اور منگلا پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کیاوسط بہائوپر مشتمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :