Yجیکب آباد، محکمہ بہبود آبادی کا دفتر ویران

k ضلعی افسر دفتر سے غائب ،بجٹ کاغذوں میں خرچ ہونے لگی

منگل 26 مارچ 2024 19:35

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) جیکب آباد محکمہ بہبود آبادی کا دفتر ویران، ضلعی افسر دفتر سے غائب ،بجٹ کاغذوں میں خرچ ہونے لگی بلڈنگ کاایک ماہ کا کرایہ 6لاکھ 30ہزار ادا،ٹریولنگ الائونس کے نام پر بجٹ سے مارچ میں 6لاکھ کا صفایہ ،متفرقہ خرچ 4لاکھ52 ہزار کیا گیا ،گاڑی نے دس لاکھ اور جنریٹر 3لاکھ 75ہزار کا فیول پی گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ بہبودآبادی کا دفترویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے ضلعی افسر دفتر سے اکثر غائب رہتے ہیں انکے دفتر کو تالے لگے رہنے کی شکایات ہیں اور دفتر کی بجٹ صرف کاغذوں میں خرچ کی جانے لگی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ فرضی بلوں کے ذریعے بجٹ سے صر ف ایک ماہ میں دفتر کی عمارت کا کرایہ 6لاکھ 30ہزار ادا کیا گیا اورٹریولنگ الائونس کے نام پر 6لاکھ کا صفایہ کیا گیا ،ضلعی افسر کی گاڑی دس لاکھ کا فیول پی گئی 3لاکھ 75ہزا رکا فیول جنریٹر نے اڑایا مارچ میں متفرقہ خرچ چار لاکھ 52ہزا رکیا گیا ،سروس دینے والوں کو 7لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی گئی اور یونیفارم کی مد میں ایک لاکھ 20ہزار بجٹ سے نکالے گئے ۔

متعلقہ عنوان :