پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں شہیدہونے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ تربت میں ادا کر دی گئی

منگل 26 مارچ 2024 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) تربت میں پاکستان نیول بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید (عمر 24سال، ساکن مظفرگڑھ)کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان تربت میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔