ساہیوال،گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ جانے سے ایک مسافر جاں بحق،20 زخمی

منگل 26 مارچ 2024 20:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر چک108نو ایل کے قریب ایک تیز رفتار بس الٹ جانے سے ایک مسافر اورمسافر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عارف والا سے مزدا بس ساہیوال آ رہی تھی کہ چک108نو ایل کے قریب ایک گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر حاجی محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیس مسافر خمی ہوئے جن میں عبدالرحمن17سالہ، نوید 36سالہ، بابر رضوان 46سالہ، رحمت علی60سالہ ، مشتاق احمد 65سالہ، شریفاں بی بی 50سالہ، کنیزاں بی بی 60سالہ، ناظراں52سالہ، عمران25سالہ، شاہد18سالہ، محمد اشرف70سالہ، شان علی19سالہ، محسن علی19سالہ، بلال حسین34سالہ شامل ہیں۔

جبکہ ساجدہ پروین40سالہ، ایمان زہرا8سالہ، آمنہ 6سالہ، علی حسن16سالہ اور احد امین 17سالہ کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ریسکیو 1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ بس ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔