x اہلیہ عنبرین سردار اور 5 سالہ بیمار بیٹی کے خرچے کی درخواست

فیملی عدالت کی جج نے ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل سے 4 اپریل کو تحریری جواب طلب کرلیا

منگل 26 مارچ 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) فیملی عدالت کی جج شازیہ کوثر نے اہلیہ عنبرین سردار اور 5 سالہ بیمار بیٹی کے خرچے کی درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل سے 4 اپریل کو تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ بچی کا عبوری خرچہ مقرر کرنا ہے، لمبی تاریخ نہیں دی جاسکتی،متاثرہ ماں بیٹی کے وکیل میاں دائودنے موقف اپنایا کہ لمبی تاریخ کا مطالبہ بیمار بیٹی کا خرچہ روکنے میں تاخیری حربہ استعمال کرنا ہے،نورالامین مینگل کے تاخیری حربوں کی وجہ سے بچی کا علاج معالجہ رکا ہوا ہے، بچی ا?ٹزم کی بیماری کا شکار ہے، نارمل گفتگو نہیں کر سکتی، روزانہ بچی کی تھراپی ہوتی ہے، نورالامین مینگل کی اہلیہ عنبرین سردار کی طلاق کے معاملے پر عدالت میں بیان دیا کہ یہ بوگس طلاق نامہ ہے، جنوری 2021 میں کا طلاق نامہ ہے تو حالیہ ماہ تک نورالامین مجھے بیوی کہتا رہا، میں عدالت میں جنوری 2012 کے بعد کا سارا چیٹ ریکارڈ پیش کروں گی کہ یہ شخص شوہر بن کر گھر ا?تا رہا، اگر طلاق ہو گئی تھی تو پھر مجھ سے سیلفیاں کیوں مانگتا رہا ہے، کیا ۰کبھی کوئی شوہر طلاق کے بعد عورت کو I Miss You کے میسجز کرتا ہوتا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ ا?پ کا جو بھی مئوقف ہوگا وہ وقت ا?نے پر بذریعہ درخواست دے دیجئے گا۔