Live Updates

ْمریم نواز کا ارکان اسمبلی عظمیٰ کاردار ،ملک وحید پر سخت برہمی کا اظہار ،شوکاز نوٹس جاری

منگل 26 مارچ 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار اور ملک وحید پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عظمی کار دار کی جیولری چوری کے معاملہ پر سخت نوٹس لے لیا ہے اور ماڈل ٹائون کلب کی خواتین ملازمین پر پولیس تشدد پر عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سب انسپکٹر سے معافی منگوانے پر لیگی ایم پی اے ملک وحید کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عظمی کاردار اور ملک وحید دونوں ایم پی ایز کو ایک ہفتہ کے اندر اپنے معاملات کی وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دونوں ایم پی ایز اگر قیادت کو مطمئن نہ کر سکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات