انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں خواتین کو فوری انصاف ملتا ہے، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب

منگل 26 مارچ 2024 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کہا ہے کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان ایسا ادارہ ہے جہاں پر خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے چار مختلف شعبوں جن میں پولیس، پراسکیوشن، میڈیکل اورکونسلنگ ڈیپارٹمنٹ میں حکومت پنجاب کی طرف سے مفت امداد دی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واک سینٹر کے مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واک سینٹر کے سٹاف اور سائلین کے ساتھ بات چیت کی ،انکے مسائل بھی سنےاور ان کے حل کیلئے ہدایت بھی جاری کیں۔ انہوں نے وومن پولیس اسٹیشن اور ڈرگ ری ہبلی ٹیشن اور کمپلیکس میں واقع مسجد کا بھی دورہ کیا۔مسجد میں موجود ڈی آر سی کے مریضوں سے ان کو دی جانے والی دینی تربیت کے حوالے سے بات کی۔بعد ازاں انہوں رائل آرچرڈ میں چایئنز کیمپ میں رہائش پذیر چینی باشندوں سے ان کی سکیورٹی بارے بھی بات کی اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی بارے مزید ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، ایس پی انویسٹی گیشن رانا اشرف سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔