Live Updates

تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ،اے ایس پی سرکل پولیس

منگل 26 مارچ 2024 21:30

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اے ایس پی سرکل پولیس کمالیہ سندس اسحاق نے کہا ہے کہ پتنگ بنانے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ،تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات کا مراسلہ جاری۔

اے ایس پی سرکل نے کہا ہے کہ تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں،اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنائیں خصوصاً ویک اینڈ اور چھٹی کے ایام میں سپیشل موٹر سائیکل سکواڈ اور پولیس موبائل ٹیمیں تشکیل دے کر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکل افسران و ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں موجود سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندوں کے ذریعے کمیٹیاں تشکیل دے کر شہریوں میں پتنگ بازی کے ذریعے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں اور اس کھیل میں شامل عناصر کی حوصلہ شکنی کرائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں اسپیشل سکواڈ تشکیل دے کر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کریں اور پتنگ بازی میں ملوث پائے جانے والے افراد کی فہرستیں تیار کرکے ان کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں خصوصاً مال بردار گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور پتنگوں و دھاگوں کی پنجاب میں سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی تھانہ کی حدود میں پتنگ فروشی یا پتنگ بازی کی اطلاع موصول ہوئی یا پتنگ بازی کی وجہ سے کسی حادثہ کی اطلاع ملی تو اس ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، شہریوں سے بھی التماس کی ہے کہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کھیلنے سے سختی سے منع کریں ، ان کو اس کھیل کے نقصانات سے آگاہ کریں اور ایسے عناصر کی بروقت اطلاع 15 پر دیں تاکہ خونی کھیل کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات