سپیکر قومی اسمبلی کااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد کی منظوری کاخیرمقدم

منگل 26 مارچ 2024 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میںسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہاکہ قرارداد غزہ میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے میں کارگر ثابت ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے،عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے،خطے میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی کونسل کی حالیہ قرارداد پر فوری عمل درآمد ضروری ہے۔