بلوچستان،گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

گاڑی کوحادثہ موڑکاٹتے ہوئے پیش آیا،3زخمی ہسپتال منتقل

منگل 26 مارچ 2024 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے علاوہ ماندہ ٹک کے مقام پر گاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا اور وہ گہری کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

کھائی میں گرنے کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار چھ میں سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور 3زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔