یمن، آتشزدگی سے القاعدہ کے امیر کا بیٹا ہلاک

بدھ 27 مارچ 2024 09:20

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) یمن میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ڈی فیکٹو امیر محمد صلاح الدین زیدان المعروف سیف العدل کا بیٹاخالد محمد زیدان گھر میں آگ لگنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ کی رپورٹس کے مطابق محمد صلاح الدین زیدان کے بیٹے خالد محمد زیدان کی گھر میں آگ لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔خالد رمضان المبارک سے قبل آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا،یہ واقعہ ماہِ رمضان سے دو دن پہلے شمال مشرقی یمن کے شہر مآرب میں پیش آیا ۔