Live Updates

پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز اور ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس، ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں،مریم نواز

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 27 مارچ 2024 10:46

پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز اور ٹیکس کنسلٹنسی ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز اور ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی۔ جب کہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں صوبے میں اشیاءاور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلنگ اور منشیات کی منتقلی روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز کیا گیا، اور 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائٹل ڈاکومنٹ کا آغاز ہونے سے 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔ایکسائز ڈیپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات