امریکہ کا پاکستان کوایران کیساتھ گیس معاہدے پرانتباہ

امریکہ ، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، میتھیوملر

بدھ 27 مارچ 2024 11:46

امریکہ کا پاکستان کوایران کیساتھ گیس معاہدے پرانتباہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں مدد امریکہ کی ترجیح ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق یہ بیان انہوں نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ پابندی کی کارروائیوں کا جائزہ نہیں لیں گے لیکن ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے ہماری پابندیوں کو چھونے اور ان کے دائرے میں آنے کا خطرہ ہے اور ہر ایک کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے۔ جیسا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری نے گذشتہ ہفتے واضح کیا تھا، ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔