ڈہرکی ٹرین حادثہ، ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثاء کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 27 مارچ 2024 11:39

ڈہرکی ٹرین حادثہ، ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت نے ڈہرکی ٹرین حادثہ سے متعلق کیس میں پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں دیا، عدالت کی جانب سے ہرجانہ کہ ادائیگی کا حکم جان لیوہ حادثات ایکٹ 1855ء کے تحت دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں پٹری کا جوائنٹ ٹوٹنا حادثے کی وجہ قرار دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرین حادثے پٹری کا جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا،پٹری جوائنٹ ٹوٹنے سے ٹرین ڈی ریل ہو کر دوسرے ٹریک پر گری،حادثے میں ڈی ایس ریلوے سکھر، ڈویژنل سول و مکینیکل انجینئر سمیت 20 سے زائد افسران و ملازمین ذمہ دار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں معلوم ہوا چیئرمین پاکستان ریلویز انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے، چیئرمین ریلوے کی منظوری کے بعد تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے کو دی جائے گئی،ایف جی آئی آر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ تیار کی،کمیٹی میں فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے فرخ تیمور، ٹیکنوکریٹ ڈاکٹر عمر، ریٹائرڈ ریلوے افسران طاہر خان اور مقصود نبی شامل ہیں،خطرناک حادثے کی دو ماہ بعد تحقیقات مکمل کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے ایف جی آئی آر کی سربراہی میں رپورٹ تیار کی، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے فرخ تیمور نے کمیٹی کی نگرانی کی،رپورٹ تیار کرنے میں ماہر حادثات ڈاکٹر عمر کی خدمات حاصل کی گئیں، غیر جانبدار تحقیقات کے لیے اس وقت کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ہدایات دیں،حادثات کے ماہر ڈاکٹر عمر این ایچ اے اور سول ایوی ایشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں، کمیٹی نے جائے وقوعہ کا مکمل معائنہ کیا، کمیٹی نے متعلقہ افسروں اور عملے کے بیانات رکارڈ کئے۔

خیال رہے کہ 7 جون 2021 کو ڈہرکی کے قریب انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا تھا، جس میں کراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں، پنجاب سے آنے والی سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس سے ٹکرئی جس کے باعث 70کے قریب مسافر جاں بحق اور ایک 3100 زخمی ہوئے تھے۔