امریکہ،بحری جہاز ٹکرانے سے پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 13:00

امریکہ،بحری جہاز ٹکرانے سے پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد کی لاشیں ..
بالٹی مور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد کی لاشیں مل گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھاکہ فانسس اسکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی ،حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق نگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا۔بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گری تھیں۔یہ پل دریا سے 180 فٹ اونچائی پر ہے جسے 1977 میں کھولا گیا تھا اور تقریبا 30 ہزار گاڑیاں روز اس پل کا استعمال کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :