شہری بوندا باندی کے دوران حد رفتار سے تجاوز نہ کریں،عمارہ اطہر

بدھ 27 مارچ 2024 13:00

شہری بوندا باندی کے دوران حد رفتار سے تجاوز نہ کریں،عمارہ اطہر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے بونداباندی کے دوران شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کردی ۔ بدھ کو جاری بیان میں سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری خصوصا موٹرسائیکلسٹ بوندا باندی کے دوران حد رفتار سے ہرگز تجاوز نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثہ رونما ہوسکتا ہے، شہری انڈرپاسز میں زیادہ محتاط ہوکر گاڑی، موٹرسائیکل چلائیں اور گاڑیوں میں مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے سفر کیا جائے۔سی ٹی او نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری فوری مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :