کھلے گٹر شہریوں کی جان و مال کیلئے خطرہ ہیں،کمشنرملتان

بدھ 27 مارچ 2024 13:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ کھلے گٹر شہریوں کی جان و مال کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کھلے گٹر کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا تو متعلقہ سیکٹر انچارج کیخلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ستھرا پنجاب مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں کمشنر مریم خان نے الٹی میٹم دیتے ہوئے ضلع کونسل، واسا، میونسپل کارپوریشن کو کھلے مین ہولز کے ڈھکن فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا ۔کمشنرملتان نے مزید کہاکہ میڈیا سے ملنے والی رپورٹ اداروں کی کارکردگی کا فیڈ بیک ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :