سندھ ہائی کورٹ کی لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے کوششیں تیزکرنے کی ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے کوششیں تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزیدسماعت2اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے 8 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے کوششیں تیزکرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے جے آئی ٹی اجلاس اورماڈرن ڈیوائسز کے ذریعے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے اور ٹریول ہسٹری چیک کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔