پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکےفدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل سینیٹ انتخابات سے دستبردار ،طلحہ محمود جنرل نشست پر امیدوار

بدھ 27 مارچ 2024 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل سینیٹ انتخابات سے دستبردار ،طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگے۔بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی ۔کمیٹی کے ممبران سید خورشید احمد شاہ ،محمد علی باچا،شازی خان اور فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی ۔پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔فدا محمد خان جنرل نشست اورقیضار خان میانخیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے ۔ پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگے۔