مردان، نو تعینات ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان کا ضلع بھر کے تفتیشی پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) نو تعینات ایس پی انوسٹی گیشن مردان ارشد خان نے گزشتہ روز ضلع بھر کے تفتیشی پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مختلف اُمور پر دوطرفہ تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام شرکاء کو اپنے خطاب میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام زیر التوا کیسز کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے، زیر تفتیش مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت پر خصوصی توجہ رکھیں، کرپشن ، بدعنوانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوران تفتیش مدعیان مقدمات کی مکمل قانونی داد رسی کی جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام زیر التوا مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں تفتیشی عمل کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے متعلق ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :