غیرقانونی بھرتی کیس، پرویز الٰہی ، محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج

بدھ 27 مارچ 2024 16:15

غیرقانونی بھرتی کیس، پرویز الٰہی ، محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے منگل کے روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔