Live Updates

وزیراعلی مریم نوازشریف کی فارن فنڈڈ منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لینے کی ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 16:18

وزیراعلی مریم نوازشریف کی فارن فنڈڈ منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بیرونی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کیلئے ان منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ رہنماہدایات سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے اجلاس میں جاری کی گئیں ۔

اجلاس میں بیرونی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا-چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے 11 اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں 8 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی دیکھ بھال اور ای سی جی کی فراہمی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہی- انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور عطیات دینے والے دیگر اداروں سے باہمی تعاون کومزید بہتر اور وسیع کرنے کی خواہاں ہیں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں بہترین منصوبہ بندی اور اشتراک عمل سے صوبہ پنجاب ترقی یافتہ اورخوشحال بنے گا-اس حوالے سے درست اعدادوشمار کی فراہمی کے لئے سوشل اکنامک رجسٹری کے قیام پر عمل درآمدکی رفتار تیزکی جائے - اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اورچیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان نے شرکت کی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات