رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پا کستان رینجرز سندھ اور پولیس کی کراچی کے علاقے غوثیہ چوک شاہراہ قذافی اورنگی ٹائون میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرکے ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم شیر علی کو گرفتارلیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اناظم آباد نمبر5میں ایک راہ گیر سے قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے تھے،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ناظم آباد نمبر 5، حیدری گول مارکیٹ، قصبہ کالونی، اورنگی اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اورچھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں10سے زائد موبائل فون اور20ہزار سے زائد کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔