چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے ۔محمدسلیم عطاری

دہشت گردوں،سہولت کاروں سے کسی رعایت سے کام نہیں لیاجائے ،نشان عبرت بنادیاجائے ،سربراہ اے این آئی

بدھ 27 مارچ 2024 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے خیبرپختونخوا بشام میں چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورواقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے پے درپے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات جس میں سیکورٹی فورسز،رینجرزودیگرقانون نافذ کرنے والوں پر تسلسل کے ساتھ حملہ قابل تشویش اورباعث افسوس ہیں اس صورتحال کے باوجودہماری حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کو کے پاس صرف ایک دوسرے پرتنقید کرنے کاٹائم توہے لیکن ان کے پاس اس چیزکی فرصت نہیں کہ وہ قومی مفادات کے معاملہ پرمل جل بیٹھیں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثرلائحہ عمل بنائیں ۔

محمدسلیم عطاری نے ملک کی موجودہ دہشت گردی کی صورت حال کے پیش نظرتمام پارلیمانی اورغیرپارلیمانی مذہبی وسیاسی جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس بلانے کی اپیل کی جس میںایک متفقہ لائحہ عمل طے کیاجائے کہ دہشت گردوں سے کسی رعایت سے کام نہیں لیاجائے ملک دشمن عناصراوران کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے عبرت کانشان بنایاجائے گا۔ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے امن کاگہوارہ بنایاجائے ۔