کلرسیداں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،بھاری جرمانے وصول

بدھ 27 مارچ 2024 16:41

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کلرسیداں اور نواحی علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محمود احمد بھٹی،ڈاکٹر تانیہ صفدر اور راجہ سلیم رضا نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرکےبھاری جرمانے وصول کیے ہیں،ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بنک چوک کنوہا میں 2 گرانفروشوں اور مہنگے داموں ایل پی جی گیس سلنڈرز فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ، چوآ خالصہ میں ایک سبزی فروش کو ایک ہزار روپے جبکہ دوسرے کو 5 سو روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

محمود احمد بھٹی نے چوآ خالصہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی میں 30ہزار روپے جبکہ نائب تحصیلدار راجہ سلیم رضا نے 45 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ،اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور گرانفروشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شکایات ملنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔\378