نوتشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ کا انعقاد،سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری

بدھ 27 مارچ 2024 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) نو تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ سیکرٹری ایوی ایشن کے دفتر میں بدھ کو منعقد ہوئی جس سے کمپنی کے آپریشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت 20 مارچ 2024 کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے قیام کو عمل میں لائی تھی اور گزشتہ ہفتے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی نامزد کردیئے تھے۔

(جاری ہے)

مالیاتی حلقوں کی ایک معتبر شخصیت طارق باجوہ جو اس سے قبل سٹیٹ بینک کے گورنر اور فیڈرل سیکرٹری خزانہ کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں ،کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔موجودہ سی ای او پی آئی اے، ایئر وائس مارشل عامر حیات نئی کمپنی کے پہلے سی ای او ہوں گے۔نئے چیئرمین کی سربراہی میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے اجلاس میں پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن سے متعلق سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ سکیم آف ارینجمنٹ، وفاقی کابینہ اور پی آئی اے سی ایل بورڈ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے کمپنی سے متعلق مختلف اہم امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا جس میں ہولڈنگ کمپنی کی تنظیم سازی سے منسلک فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :