تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام نویں جماعت کے امتحانات جاری

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام نویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان لک کے امتحانی مراکز کے وزٹس کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنمنٹ گرلز گریجوایٹ کالج ماڈل ٹاون،ڈی پی ایس میں قائم امتحانی مراکز پر نگران عملہ کی ورکنگ چیک کرتے ہوئےسنٹرز پر امتحانی سسٹم کو فول پروف بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ امتحانات میں طلباو طالبات کی محنت کو پرکھا جاتا ہے اورضلعی انتظامیہ کی معاونت سے سنٹرز پر سہولیات و سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے،امتحانی سنٹرزمیں غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت،نقل کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔انہوں نے طلباو طالبات سے امتحانی ماحول،سہولیات اور نگران عملہ کے رویہ بارے بھی استفسار کیا۔