روزانہ غربا اور ضرورتمندوں میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کررہے ہیں، عارف لاکھانی

بدھ 27 مارچ 2024 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسٹیج اور شوبز کے ضرور تمند اداکاروں میں راشن بیگز کی تقسیم ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں عارف لاکھانی نے فنکاروں میں راشن بیگز تقسیم کیے، اسٹیج فنکاروں کے لیئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا،فنکاروں کے لیئے منعقدہ افطار ڈنرمیں اسٹیج ڈراموں کے معروف فنکار محمدسلیم، عمران عالم، کامران علی، منوراقبال لودھی، عالمگیر، شکیل احمد شاہ، سرفراز عبداللہ، اکبر ملک، نیلم فاطمہ، عروج احمد رضا، عقیلہ بانو، محمد عادل، نیلم احمد رضا، ارم، سیداختر سعید، عبدالروف، عظمیٰ بیگ، کنور شکیل احمد، محمد اسماعیل کیرول، رحیم عظیم، مسکان نور، جنید خان، علی مانی، شکیل شاہ، سلیم قیصر، ہنی خان، سنی، و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر معروف سماجی رہنما و سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ٹرسٹی عارف لاکھانی نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر روزانہ کی بنیادوں پر غریبوں میں راشن بیگز اور پکا ہوا کھانا تقسیم کر رہاہے۔

(جاری ہے)

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں عارف لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ بنا کسی تفریق کے صرف انسانیت کی خدمت کے لیئے کام کررہا ہے نیکی کے اس عمل میں جو بھی مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ شامل ہوسکتے ہیں کیونکہ زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے اپنی زندگی غریب، مستحق اور ضرورتمندوں کے لئے وقف کردی ہے، غریب و مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کے علاوہ شادیوں پر جہیز کی باعزت فراہمی سیلانی ٹرسٹ کا مشن ہے فنکاربرادری کا کہنا تھا کہ سیلانی ٹرسٹ اس وقت ملک میں لاکھوں افراد کو خوراک، تعلیم، صاف پانی، علاج اور روزگار کے حصول میں مدد کر رہا ہے سیلانی ٹرسٹ بھی عوام کی خدمات زکوٰة، عطیات کی رقوم سے پوری کر رہا ہے اور غریبوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا فریضہ ادا کر رہا ہے سیلانی ٹرسٹ کو عوام سے پہلے سے زیادہ عطیات، زکوٰة اور مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ مشکلات میں مبتلا کروڑوں افراد کی ضروریات کو پورا کرسکے ، انہوں نے کہا کہ صرف سندھ یا کراچی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں لوگوں میں مدد کرنے کا سلسلہ جاری ہے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بنا کسی فرق کے لوگوں کی مددکرتا ہے ہمارے مشن غریبوں کی امداد کرنا ہے چاہے وہ کسی بھی شہر یا قصبے کا ہی کیوں نہ ہو، پاکستان میں جہاں کہیں بھی ممکن ہوتاہے ہم وہاں تک لوگوں میں راشن ودیگر سامان پہنچاتے ہیں اور مختلف ذریعوں سے لوگوں کی مد د کرتے ہیں۔