سینیٹ الیکشن ،پنجاب کی جنرل نشستوں پر پرویز رشید، ناصر محمود ، محسن نقوی سمیت7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

بدھ 27 مارچ 2024 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے،ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے 5اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

(ن)لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چودھری کامیاب قرار پائے۔حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔سینیٹ کے امیدوارولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔