Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خانیوال میں 12سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم

بدھ 27 مارچ 2024 19:26

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خانیوال میں 12سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خانیوال میں 12 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ملوث افراد کا تعین کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ درندگی کے مرتکب ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات