پنجاب بھر میں 1008 ٹریفک حادثات ، 06افراد جاں بحق1052زخمی ہوئے

بدھ 27 مارچ 2024 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1008ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں473افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔579معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں570ڈرائیوز،50کم عمرڈرائیور، 348مسافراور140پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت256متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 91حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 62حادثات میں65متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1058متاثرین میں 854مرد اور204خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں170افراد کی اوسط عمر18سال سے کم593افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ295زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں877موٹرسائیکلز،62آٹورکشے،100کاریں،20وین06مسافر بسیں،22ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔