گورنر سندھ سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کے ہمراہ ملاقات

پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، ان کے مزید فروغ کے اقدامات، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

بدھ 27 مارچ 2024 20:46

گورنر سندھ سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، ان کے مزید فروغ کے اقدامات، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے انہیں مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ کے سماجی شعبہ کی ترقی میں برطانیہ کا تعاون انتہائی اہم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات سے فائدہ اٹھائیں، انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی پروگرام سراہے جانے کے لائق ہے۔

متعلقہ عنوان :