گورنرسندھ سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گورنر ہائوس میں ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 20:46

گورنرسندھ سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، گورنر سندھ نے انہیں دوبارہ آئی جی سندھ تعینات ہونے پر مباکباد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی صورتحال، شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول، سیف سٹی پروجیکٹ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، کمیونٹی پولیسنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پٹرولنگ میں اضافہ اور سی سی ٹی وی کے موثر استعمال سے ان پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔