سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی ، خطرناک ڈاکو گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی ، خطرناک ڈاکو گرفتار ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر کے علاقے جھانگڑو کے قریب پولیس نے اہم کاروائی کے دوران متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب انعام یافتہ خطرناک ڈاکو جلال جتوئی گرفتارکر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے ، گرفتار ڈاکو پر حکومت سندھ کو ملزم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پہ 10 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی گرفتار ڈاکو جلال جتوئی، چوری، ڈکیتی قتل، اقدمام قتل پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔