بارشیں برسانے والی مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور میں داخل

بدھ 27 مارچ 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں برسانے والی مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور میں داخل ہو گیا ہے جو 29 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش برسنے کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کی فضا میں 29 اور30 مارچ کو بادل چھائے رہیں گے جبکہ آئندہ ہفتہ میں بھی موسم خوشگوار رہے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا