پنجگور بجلی ،انٹرنیٹ ،ہسپتال ،ایجوکیشن سمیت تمام بنیادی سہولیات محروم ہے ، آغا شاہ حسین

بدھ 27 مارچ 2024 21:44

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری و آل پارٹیز کے وائس چیئرمین آغا شاہ حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کسمپرسی کا شکار ہے نہ بجلی نہ انٹرنیٹ نہ ہسپتال نہ ایجوکیشن نہ دیگر بنیادی سہولیات میسر ہے پنجگور میں تین نمائندے منتخب ہوکر گئے ہیں آگر اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی تو قیامت کے دن تک پنجگور کو تبدیلی نہیں ملے گی انہوں نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پنجگور کے عوام کو پنجگور کے بنیادی سہولتوں سے محروم کیا گیا ہے یہاں کے اسٹوڈنٹس کاروباری شخصیت ہر مکتبہ فکر کو انہی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے اپنے اپنے گلی گلی کوچہ کوچہ نگر نگر ہر ڈگر میں وائفائء کو فری کرنے کے منصوبوں کا اعلان کئے جاتے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام کو غلاموں سا روایہ رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں کو راضی کرنا دور کی بات ہے راضی بلوچوں کو ناراض نہ کیا جائے کہ پھر سؤالات جنم لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سمجھا نیشنل گریڈ سے مکران منسلک ہوکر ہماری تقریر بدلے گی افسوس جب نیشنل گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی شروع کی گئی تو مکران میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری کر دیا گیا پہلے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اٹھارہ گھنٹہ بجلی سپلائی تھی اب اٹھارہ گھنٹہ لوڈ شیڈنگ چھ گھنٹے سپلائی شروع کیا گیا جس میں دو دو گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کوئی بھی ضروریاتِ زندگی کے قابل نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کی کوتاہی و کمزوریوں سے پنجگور میں سیکنڑوں اسکول بند پڑے ہیں سرکاری ٹیچر خود اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں لے جاکر ثابت کررہے ہیں کہ سرکاری اسکول تباہ ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی ظلم و جبر نابرابری کے آواز اٹھاتا آرہا ہے اور آئندہ بھی احتجاج کرے گی ۔