داسو سمیت تمام منصوبوں پر سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں، چیئرمین واپڈا
چینی سفیر جیانگ ڑائی ڈونگ نے چیئرمین واپڈا کے ہمراہ پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت بھی گزارا
بدھ 27 مارچ 2024 21:46
(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ ڑائی ڈونگ نے چیئرمین واپڈا کے ہمراہ پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت بھی گزارا۔
چیئرمین واپڈا نے داسو پراجیکٹ کے کنٹریکٹرز چین سے تعلق رکھنے والی تعمیراتی کمپنی چائنہ گزوبہ گروپ کمپنی کے کنسٹرکشن کیمپ کا دورہ کیا۔دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکنوں کے ساتھ دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، امید ہے اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔چیئرمین واپڈا نے پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر پانی اور پن بجلی کے منصوبوں سمیت پاکستان کے دیگر تمام منصوبوں کی تعمیر میں چین کی تعمیراتی کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے کئی ایک منصوبوں پر چین کی معروف تعمیراتی کمپنیاں کام کر رہی ہیں تاکہ پاکستان میں اقتصادی استحکام اور معاشرتی ترقی کے لیے اشد ضروری پانی اور سستی توانائی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ پاک-چین دوستی کے دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے باہمی تعاون میں دراڑ ڈالنے میں قطعی ناکام رہیں گی۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ داسو سمیت واپڈا کیتمام منصوبوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مزید بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواکے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب گزشتہ روز اسلام آباد سے داسو پراجیکٹ پر جاتے ہوئے چینی انجینئرز کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 5 چینی انجینئرز جبکہ ان کا ایک مقامی ڈرائیور اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.