پرندوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم

بدھ 27 مارچ 2024 21:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای)کی ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی پرندوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے یہ کمیٹی پاک فضائیہ کی نشاندہی پر گزشتہ روزبرڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی (Birds Hazard Control Committee)کے اجلاس میں قائم کی گئی ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے اویس منظور تارڑ، سی او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی امجد حسین ڈھلوں،آرڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ شہزاد گوندل،پاکستان آرمی، ائیر فورس، پنجاب پولیس، وائلڈ لائف، سلاٹر اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ائیر فورس حکام نے برڈ ہیزرڈ اور گاربیج ڈمپنگ کے حوالے سے قومی اثاثوں کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ راولپنڈی میں مختلف جگہوں علی نواز چوک، ٹیپو روڈ، آرآئی سی ہسپتال کے قریب، ڈھوک کھبہ اور راول روڈ پر کوڑے کے ڈھیروں، کبوتر پرندوں اور فائرنگ کے حوالے سے مسائل ہیں پاک فضائیہ کے نمائندے نے درخواست کی کہ چھتوں پر پنجروں کو ختم کروایا جائے جس پرڈی جی آرڈی اے نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور آر ڈی اے راولپنڈی ڈویڑن میں پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرِیں گے اس مقصد کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ آرڈی اے شہزاد گوندل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اس مو قع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نے بتایا کہ اب تک 80 سے 85 فیصد پنجرے ختم کئے جاچکے ہیں ائیر فورس کی نشاندہی پر مزید ختم کر دیئے جائیں گے ڈی جی نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ آرڈبلیو ایم سی فوری طور پر کنٹونمنٹ بورڈ سے میٹنگ کر کے ان مختلف مقامات سے کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرے اور صفائی کا نظام بہتر کیا جائے ڈی جی آرڈی اے نے انسداد پتنگ بازی کے لئے سرکاری و نجی سکولوں میں پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔