موجودہ میں کابل سے کوئی تعاون میسر نہیں، خواجہ آصف

افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھکانے ہمارے کیخلاف آپریٹ ہو رہے ہیں،بیان

بدھ 27 مارچ 2024 21:48

موجودہ میں کابل سے کوئی تعاون میسر نہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے، اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا،دہشت گردی کے ٹھکانے انکے علم میں ھونے کے باوجود انکی سر زمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ آپریٹ کر رہے ہیں،پاک افغان بارڈر ساری دنیا کی روایتی بارڈر سے مختلف ہے،موجودہ حالات میں پاکستان کو کابل سے تعاون میسر نہیں،پاکستان کو اس بارڈر پہ تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہونگے،دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہو گی،اسطرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں،پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔