فیصل آباد،جھنگ بازار کے علاقہ بابا لسوڑی شاہ روڈ پر رقم کے تنازعہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

بدھ 27 مارچ 2024 22:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جھنگ بازار کے علاقہ بابا لسوڑی شاہ روڈ پر رقم کے تنازعہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فیصل آباد(آن لائن)جھنگ بازار کے علاقہ بابا لسوڑی شاہ روڈ پر رقم کے تنازعہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی‘سرگودھا روڈ محلہ مصطفی آباد کی رہائشی شازیہ مقصود نے بتایا کہ اسکے شوہر ذیشان احمد خان کا ملزمان حسن خان سکنہ بھرووال کالونی، حال مقیم یوکے اور میاں ارسلان کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزمان پہلے بھی قتل کرنیکی دھمکیاں دیتے رہے ہیں، گزشتہ شب وہ اپنے شوہر ذیشان احمد خان کے ہمراہ جھنگ بازار میں عید کی شاپنگ کر کے گھر جا رہے تھے کہ بابا لسوڑی شاہ روڈ پر پہنچے تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار کرایہ کے قاتلوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے شوہر ذیشان احمد خان زخمی ہو کر گر گئے تو حملہ آور فرار ہو گئے، ذیشان احمد خان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان حسن خان اور ارسلان نے کرایہ کے شوٹروں کے ذریعے اس کے خاوند کو قتل کروایا ہے۔