فیصل آباد،ٹریفک کے 2 مختلف واقعات میں 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے

بدھ 27 مارچ 2024 22:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ٹریفک کے 2 مختلف واقعات میں 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ مکوانہ روڈ چوکی پلی کے قریب 10 سالہ بچی عبیرہ سڑک کنارے پیدل جا رہی تھی کہ تیز رفتار ویگن کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جس پر 10 سالہ بچی عبیرہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دوسرے واقعہ میں جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر کمال ٹیکسٹائل ملز کے قریب ایک شخص ٹرک کے نیچے سویا ہوا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا جسکے ٹائروں تلے آ کر سڑک پر سویا ہوا شخص جاں بحق ہو گیا جسکی شناخت ہارون ساکن کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر لاش کو ٹائروں تلے سے نکال کر کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔