امیر بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت نے احسن شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:04

امیر بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

امیر بالاج قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،ملزم احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم احسن شاہ کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :