بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کیلئے فارمولے طے

ن لیگ اور پی پی کو تین ،تین،جے یو آئی کو2 اورباپ،این پی اور اے این پی کو ایک ایک سیٹ ملے گی

بدھ 27 مارچ 2024 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کا سینیٹ الیکشن پر اتفاق رائے ہوگیا،بلوچستان کی11سینیٹرز کو اتفاق رائے سے منتخب کرنے کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو تین ،تینسیٹیں ملیں گی جبکہ جے یو آئی کے حصے میں 2 سیٹیں آئیں گی ،فارمولے کے تحت باپ،نیشنل پارٹی اور اے این پی کو ایک ایک سیٹ ملے گی۔