گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی کیلئے عملی اقدامات

لمز نے چین سے درآمد شدہ جدید مشینری متعارف ،کارپوریٹ فارمنگ انیشیٹیو کے تحت جدید کاشتکاری تکنیکوں کی طرف ایک اہم تبدیلی کی علامت

بدھ 27 مارچ 2024 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں،گرین پاکستان انیشیٹیوجو کہ لمز کے زیر قیادت ہے صحرائے چولستان میں زراعت کو بحال کرنے پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

یہ انیشیٹیو کھیتی باڑی اورمویشیوں کے انتظام کوبہتربنانے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتا ہے،اس انیشیٹیو کے ذریعے کسانوں کو پانی اور بجلی جیسے اہم وسائل فراہم کئے جاتے ہیں،تا کہ دور دراز علاقوں تک سال بھر رسائی کو یقینی بنا کرچیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔

لمز نے چین سے درآمد کی گئی سمارٹ ایگریکلچرمشینری متعارف کرائی ہے،جو کارپوریٹ فارمنگ انیشیٹیو کے تحت جدید کاشتکاری تکنیکوں کی طرف ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے۔لمز کی ابتدائی توجہ کا مرکز پنجاب کا علاقہ چولستان ہے جو بتدریج بڑھ کر پورے ملک میں بڑے پیمانے پرکارپوریٹ فارمنگ کے فروغ کا باعث بنے گا۔گرین پاکستان انیشیٹیو کامقصدعالمی زرعی بیسٹ پریکٹس پرعمل پیرا ہونا،پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پائیدار خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے وسائل کا موثر استعمال کرنا ہے۔