آئی سی سی وفد کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

چیمپینز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا معاملہ ، آئی سی سی وفد کا کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی پہنچ گیا، وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جا?زہ لیا۔ نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد آئی سی سی کا وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچا۔

(جاری ہے)

وفد میں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل تھے جنہوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف انکلوڑر کا دورہ کیا۔پی سی بی حکام نے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں پر آگاہ کیا گیا۔ آئی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔آئی سی سی وفد آج محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا۔وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کو چیمپینز ٹرافی کی تمام تیاریوں پر آگاہ کرینگے۔ پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی آئندہ سال میزبانی کرنی ہے۔