Live Updates

بشری بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ہوں گے، بیرسٹرسیف

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہوں گے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بشری بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بشری بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلی کی منصب پر فائز ہو گئیں۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات